Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج مزید مضبوط ہوئی۔ تصاویر

دفاعی شعبے میں ایران اسلامی کو خودکفیل بنانے کے لئے جاری جد و جہد کے تحت مزید مختلف دفاعی مصنوعات کی رونمائی کی گئی۔

ان مصنوعات میں ڈرون کے لئے قابل حمل راڈار ویو وارننگ سسٹم، یو اے وی پورٹیبل لیزر الارم، مقامی سطح پر تیار شدہ مائکرو ٹربو جیٹ انجن، دشمن کے کنٹرولڈ اور اسے فضائی تحفظ فراہم کرنے والے راڈاروں کا پتہ لگانے اور انکی پہچان کرنے والا یو اے وی سیلف ڈیفنس سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجینس پر استوار نیٹورک بیسڈ فلائٹ سسٹم اور دشمن کے رادار سسٹم میں خلل ڈالنے والا یو اے وی سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری اور بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری بھی موجود تھے۔ 

 

ٹیگس