May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • کورونا کا پھیلاو ایران و پاکستان کی سرحدی گذرگاہیں مسافروں کیلئے بند

ایران کے محکمہ کسٹم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کے باعث تفتان اور ریمدان سرحدی گذرگاہوں کو پاکستانی مسافروں کیلئ‏ے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے محکمہ کسٹم کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے کہا ہے کہ تفتان، میرجاوہ سرحدی گذرگاہوں کو عارضی طور پر پاکستان، اور اسی طرح میلک، ماهیرود اور دوغارون سرحدی گذرگاہوں کو افغانستان کے مسافروں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم ان ممالک کے عوام ایران سے اپنے اپنے ممالک واپس جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران اور عراق کی سرحدی گذرگاہیں بھی مسافروں کیلئے بند ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے ایران اور پاکستان  کی سرحدی گذرگاہوں تفتان اور میرجاوہ کو مسافروں کیلئے بند کردیا گیا تھا تاہم چند ماہ بعد انھیں دوبارہ کھول دیا گیا

اور اب ایک بار پھر کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے انھیں بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحدی گذرگاہیں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے بند ہوئی تھیں۔

ٹیگس