May ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • اطلاع : یوم القدس کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی جمعہ 7 مئی کو عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

اسلامی تشہیراتی کونسل کے نائب سربراہ "نصرت اللہ لطفی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای جمعہ 7 مئی کو عالمی یوم القدس کے موقع پر خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو جمعہ 7 مئی کو ایران کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے ، پاکستان کے 11:30 بجے اور ہندوستان کے 12 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ہمارے ناظرین اس خطاب کو اردو ترجمے کے ساتھ سننے کے لئے سحر ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ ویب سائٹ پر دیئے گئے لنک لائیو/ live سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایران کے کسی بھی شہر میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور عالمی یوم القدس کا محور رہبر انقلاب اسلامی انقلاب کا خطاب ہے۔

ٹیگس