May ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکراتی عمل کے بارے میں ایران کی تجویز

سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق مطلوبہ نتائج کے حصول تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں موجود فریقین کے سنجیدہ عزم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے میں واپس آنے کے بارے میں بھی سنجیدہ ہے اور اب تک پابندیوں کا ایک بڑا حصہ اٹھانے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کر چکا ہے۔

 ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چوتھے دور کے اختتام کے بعد اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے نئے دور سے مربوط مشترکہ کمیشن کا پہلا اجلاس آج ویانا میں ہوا اور سہ پہر سے پابندیاں ختم کرنے اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق ورکنگ گروپ اپنی سرگرمیاں شروع کردیں گے۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکیوں کی طرف سے آنے والی خبروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی واپسی کے بارے میں بھی سنجیدہ ہیں اور پابندیوں کا ایک بڑا حصہ اٹھانے کے لئے لئے بھی تیار ہیں البتہ ہماری نظر میں یہ کافی نہیں اور جب تک ہم اس سلسلے میں اپنے پیش نظر تمام اور مطلوبہ نتیجے تک نہيں پہنچ جاتے مذاکرات جاری رہیں گے۔

ٹیگس