عالمی یوم قدس کے موقع پر صیہونیوں کے جرائم کی مذمت
بین الاقوامی کانفرنس برائے حمایت انتفاضہ فلسطین کے سربراہ نے یوم قدس کے موقع پر صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے جعلی صیہونی حکومت کے جرائم فورا روکنے کا مطالبہ کیا ہے -
حسین امیرعبداللہیان نے مسجدالاقصی میں روزہ دار فلسطینیوں پر عالمی یوم قدس کے موقع پرصیہونیوں کے سفاکانہ جرائم کی سخت مذمت کی اورجعلی و دہشتگرد اسرائیلی حکومت کے جرائم اورانسانی حقوق کی منصوبہ بند خلاف ورزی کا سلسلہ فورا بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی کانفرنس برائے حمایت انتفاضہ فلسطین کے سربراہ حسین امیرعبداللہیان نے اقوام متحدہ ، عالمی اداروں اوربین الاقوامی پارلیمانی یونینوں سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ فورا بند کرانے کا مطالبہ کیا ۔
بین الاقوامی کانفرنس برائے حمایت انتفاضہ فلسطین کے سربراہ نے انتفاضہ قدس کے شعلہ ور ہونے کو اپنے جائزحقوق کے حصول کے لئے ملت فلسطین کے عزم اور جدوجہد کا نیا باب قراردیا اور اس حساس مرحلے میں ملت فلسطین کی مدد کو نہایت اہم اور ضروری قرار دیا۔
امیرعبداللہیان نے دنیا بھر کی پارلیمانی یونینوں بالخصوص اسلامی و ایشیائی ممالک کی بین الپارلیمانی یونینوں سے اپیل کی کہ بیت المقدس اور مسجدالاقصی کے موضوع پر خاص توجہ دیں۔