May ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات میں ایران کی سنجیدگی کا اعتراف

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی بحالی کی غرض سے ویانا میں جاری مذاکرات میں پوری طرح سنجیدہ ہے۔

جوبائیڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ویانا مذاکرات میں ایران کی سنجیدگی کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ الگ بات ہے کہ ایران کن اقدامات کی انجام دہی کے لیے تیار ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران بارہا اعلان کرچکا ہے کہ وہ قومی مفادت کے تحفظ کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔

دوسری جانب  یورپی یونین کے نمائندے نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کو فوری طور پر نتیجہ خیز بنائے جانے کا احساس دکھائی دے رہا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ایران اور امریکہ بھی اسے محسوس کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کے امورخارجہ کے سربراہ انریکے مورا نے ویانا مذاکرات کو جلد از جلد نتیجہ خیز بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ جمعے کی شب ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں منعقد ہوا جس میں ایران اور چار جمع ایک گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ فوری طورپر ماہرین کی سطح پر صلاح و مشورے فنی معاملات پر بات چیت اور مسودے کی تیاری کا کام شروع کردیا جائے۔

ٹیگس