May ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • ویانا میں ایران روس اور چین کا سہ فریقی اجلاس

ویانا میں روس اور چین کے وفود کے سربراہوں نے ایران کے نائـب وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی نشست میں ایرانی عوام کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کی حمایت میں اپنے اپنے ملکوں کے موقف کا اعادہ کیا -

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں روس اور چین کے وفود کے سربراہوں نے ایران کے نائـب وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اہم نشست میں مختلف امور خاص طور سے ایرانی عوام کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سلسلے میں تینوں فریقوں میں یکجہتی دیکھی گئی جو ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا فوری طور پر خاتمہ چاہتے ہیں۔

تینوں ملکوں نے مذاکرات کا عمل مزید تیز کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ چارجمع ایک کے درمیان مختلف سطح پر دو طرفہ اور چند جانبہ صلاح و مشورے اور تبادلہ خیال کا عمل جای ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں اور یورپی فریقوں کے اقدامات کے فقدان اور ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے فیصلے کی بنیاد پر ایٹمی معاہدے سے متعلق ایڈیشنل پروٹوکول پر رضاکارانہ طور پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

ٹیگس