May ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ایرانی سپر کمپیوٹر کی رونمائی اتوار کو ہوگی

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ پہلے سپر کمپیوٹر سیمرغ کی رونمائی آئندہ اتوار کو جائے گی۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ وحید یزدانیان نے سپرکمپیوٹر سیمرغ کی رونمائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دس سے کم ممالک اس ٹیکنالوجی کے مالک ہیں اور ایران ان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپر کمپیوٹر دنیا کے کسی بھی ملک کی طاقت کے عناصر میں شامل ہے اور جس ملک کے پاس سے یہ ٹیکنالوجی موجود ہو وہ آزاد ہے اور اپنے ڈیٹا کا از خود تجزیہ و تحلیل کرکے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لازمی فیصلے کرسکتا ہے۔

تہران کی امیرکبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سپرکمپیوٹر منصوبے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارا تیار کردہ سپر کمپیوٹر، موسمیات، اینیمیشن، ٹریفک کے مسا‍ئل نیز توانائی، غذائی اشیا، کرنسی مارکیٹ اور کرپٹو کرنسی جیسے اقتصادی ماڈلز کی تیاری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

ٹیگس