ایران کے ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت کا اعلان
ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایک بیان جاری کر کے فلسطین کی تحریک مزاحمت کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے-
اتوار کے روز جاری کئے جانے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حمایت سے بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور مختلف اسلامی ملکوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کو سات عشروں سے زائد کا عرصہ پورا ہو رہا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے اسرائیل کا زوال شروع ہو گیا اور مختلف قوموں میں بیداری آنا شروع ہوئی اور سب کی توجہ اس طرف ہوئی کہ اس سرطانی پھوڑے کا خاتمہ ہونا چا ہئے۔
ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ یہ نظریہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی نے قائم کیا جو مسلسل آگے بڑھتا جا رہا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس انقلابی فکر کا نتیجہ یہ مزاحمتی گروہ ہیں جو نہ صرف عالم اسلام بلکہ غیر مسلموں میں بھی جنم لے رہے ہیں اور ایسے گروہوں کو پذیرائی مل رہی ہے۔