May ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۲ Asia/Tehran
  • جنرل حسین سلامی: آج ہم سب فلسطینی ہیں، صہیونی حکومت دا‏ئمی شکست سے دوچار ہوچکی ہے!

سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کے سربراہ کا عوامی ریلی سے خطاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ  جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ نطنز میں تخریبی کارروائی کے بعد ان کا میزائیل بنانے کا کارخانہ تباہ ہوگيا، حیفا کی آئل ریفائنری دھماکے سے تباہ ہوگئی اور " رافائل" سے معروف  سب سے بڑے فوجی کمپلکس میں آگ لگ گئی، صیہونی حکومت کی سلامتی ایک ختم نہ ہونے والی شکست سے دوچار ہوگئی ہے۔

جنرل حسین سلامی نے بدھ کے روز دارالحکومت تہران میں واقع امام حسین اسکوائر پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ایران میں اما حسین اسکوائر، ایران کے مرکز سے میں آپ فلسطینی عوام کو یہ یقین دلاتا ہوں کے ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور آج ہم سب فلسطینی ہیں اور ہمارے ہاتھ آپ کی فتح کے لئے آسمان کی طرف بلند ہیں" ۔

  جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جب آپ " قاسم " سے موسوم میزائیل صیہونی حکومت کے دل پر مارتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں اور یہ ہمارا ایک جاویدانہ اور دائمی عہد ہے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آپ کے جہاد نے یوم قدس کو ماہ قدس میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت یہ سمجھ رہی تھی کہ وہ خطرات سے دور ہوچکی ہے اور اب اسے کسی خطرے کا سامنا نہیں ہے نتیجتا فلسطین کو بھی بھلادیا گیا ہے، صہیونی حکومت سمجھ رہی تھی کہ اب فلسطین کو صیہونی حکومت کا دائمی اڈہ بنالے گی۔

حسین سلامی نے کہا کہ صیہونی حکومت دو سال سے دوسرے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کررہی تھی اور ہمارے ایٹمی صنعت کے لئے مشکلات کھڑی کی جارہی تھیں، صیہونی یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے سیکورٹی نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن سب نے دیکھا کہ اچانک سارا منظر نامہ بدل گیا، ان کے بحری جہازوں پر حملے ہوئے البتہ یہ تین ماہ پہلے کی بات ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ساٹھ برسوں میں یہ پہلی بار ہے کہ تل ابیب پر ہزاروں میزائیل فائر کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ بھی پہلی بار ہے کہ سارے صیہونی زیرزمین سرنگوں اور پناگاہوں میں چھپے ہوئے ہیں، صیونیوں کے لئے کوئی بھی جگہ ایسی باقی نہیں بچی جو پرامن ہو، صیہونیوں کا معروف ترین دفا‏عی سسٹم  " آئرن ڈوم" جس پر انہیں بڑا یقین تھا، مکڑی کے جالے سے زيادہ کمزور نکلا۔

جنرل حسین سلامی نے اپنے خطاب میں یمن کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اگر یمن نگاہ ڈالیں تو وہاں بھی فتح و کامرانی کا آثار نمایاں ہیں اور یہ ہر اس مقام کی تصویر ہے کہ جہاں امریکہ کارروائی کرنا چاہتا ہے۔

جنرل حسین سلامی نے اپنے خطاب کے آخر میں جذباتی انداز میں کہا کہ میں اور میرے بچے ایرانی عوام پر فدا ہوجائيں، خدا کا درود و سلام ہو آپ لوگوں پر جو شجاع اور باعزت ہیں، ایک ایسی قوم ہیں کہ جس نے دشمن کے سامنے سرخم نہیں کیا اور جان لیں کہ خداوند تعالی آپ کے دلوں کی تسکین ہے۔ امام حسین اسکوائر پر یاحسین ع کا نعرہ صیہونی حکومت کے وجود کو لرزا کر رکھ دیتا ہے۔

 

ٹیگس