May ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • گیارہ سو پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں , چار سو پابندیوں کے بارے میں مذاکرات , ایران کا اعلان

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا میں مذاکراتی ٹیم اور ایران کی پارلیمنٹ کے مابین اچھے روابط ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں ویانا مذاکرات کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت اور جوہری کمیشن کے مشترکہ اجلاس کے مسائل و مشکلات پر پارلیمنٹ کے نمائندوں کو بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے نمائندوں کی سوچ ویانا مذاکرات کے حوالے سے مثبت اور مفید ہے۔ 

 واضح رہے کہ سید عباس عراقی نے ویانا مذاکرات کے بعد کل ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی اور ہونے والے مذاکرات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش  کرتے ہوئے کہا کہ95  فیصد پابندیاں اٹھانے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ باقیماندہ 5فیصد پابندیوں کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ باقیماندہ پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔

ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ پندرہ سو پابندیوں میں سے گیارہ سو پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں جبکہ چار سو پابندیوں کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔

پابندیوں کے ہٹائے جانے کی جانچ پڑتال کے میکنیزم کے بارے میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جب پابندیاں عملی طور پر ختم ہوں گی تو اس کے اثرات عوام کی زندگیوں نیز سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں نمایاں ہوں گے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس