جون سے ملک میں ایرانی ویکسین کا آغاز ہوگا
فرمان امام فلاحی تنظیم کے ایگزیکٹو کمیشن کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جون کے مہینے سے کوویڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے ایرانی ویکسین کا وسیع پیمانے پر استعمال شروع ہوجائے گا۔
محمد مخبر نے اس بارے میں ایک پروگرام کے دوران اعلان کیا کہ ویکسین کی پیداوار جاری ہے اور ہم ویکسین کی ڈوز جمع کر رہے ہیں اور وزارت صحت سے اجازت ملتے ہی ہم ویکسینیشن شروع کر دیں گے۔
محمد مخبر نے بتایا کہ ویکسین کے ٹرائل کے تینوں مرحلے پورے کر لئے گئے ہیں اور ویکسین کا نتیجہ بہت اچھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کے نتائج کے مد نظر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جون سے وسیع پیمانے پر ویکسینیشن شروع کر دی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ ہم آٹھ لاکھ ڈوز کی پیداوار کر چکے ہیں لیکن چونکہ ابھی اس کے استعمال کی اجازت نہیں ملی ہے اسی لئے ہم نے ویکسین کی پیداوار کی رفتار کم کر دی ہے کیونکہ ویکسین کا ذخیرہ بھی اپنے آپ میں ایک خاص موضوع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اجازت ملنے کے بعد ایک سے ڈیڑھ مہینے کے اندر 40 سے 50 لاکھ ڈوز کی پیداوار کر سکتے ہیں۔