May ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے تیار ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے آرمینیا کے صدر سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آرمینیا کے صدر آرمن سرکسیان سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ، خطے میں قیام امن اور سلامتی کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازعات کے حل میں مدد کرنے پر تیارہے۔

محمد جواد ظریف نے ایک بار پھرعلاقائی ممالک کی قومی سالمیت کے تحفظ اور بین الاقوامی حقوق کی پاسداری پر تاکید کی۔

اس موقع پرآرمینیا کے صدرآرمن سرکسیان نے ایران کو آرمینیا کا قابل اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ٹیگس