May ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ایرانی تہذیب و تمدن کی نمائش لندن میں شروع

ایرانی تہذب و تمدن کے بارے میں ایک نمائش، لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں شروع ہوگئی ہے۔

اس نمائش کا افتتاح لندن میں ایران کے ناظم الامور سید مہدی حسینی متین اور وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کے ڈائریکٹر ٹرسٹرم ہنٹ نے کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ایران کے ناظم الامور کا کہنا تھا کہ آج برطانیہ میں ایرانی تہذیب و تمدن کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں ایران کی پانچ ہزار سالہ تاریخ سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ حسینی متین نے کہا کہ ایرانی تہذیب و ثقافت اپنی وسعت اور تاثیر کے لہذا سے دنیا میں بے نظیر ہے۔

وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم لندن کے ڈائریکٹر ٹرسٹرم ہنٹ نے اس موقع پر کہا کہ یہ نمائش برطانوی عوام کو ایرانی تہذیب و تمدن کے تنوع، حسن، پیچیدگی اور وسعت سے روشناس کرانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں جمعے سے شروع ہونے والی یہ نمائش سنیچر سے برطانوی عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

ٹیگس