Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کو ایٹمی سمجھوتے کے مطابق ہی ایٹمی تنصیبات تک رسائی ملی ہے: ایران

ویانا میں ایران کے مستقل مندوب نے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی تازہ رپورٹ پر ردعمل ظاہرکیا ہے۔

ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ میں ذکر ہونے والے اعداد وشمار اس کے تخمینوں کی بنیاد پر ہیں یا جانچ پرکھ کے سلسلے میں ہونے والے سمجھوتے کے تناظر میں ہیں ۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کے سلسلے میں آئی اے ای اے کی تحقیقاتی سرگرمیاں، اضافی پروٹوکول پر مشتمل ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کو روکنے کے ایران کے فیصلے کی بنا پر انجام پائی ہیں ۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ پابندیاں منسوخ کرانے اور ملت ایران کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون کے دائرے میں کیا ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ اس رپورٹ میں بھی ایران کے تیئس فروری کو کئے جانے والے فیصلے پر عمل درآمد کو بخوبی بیان کیا گیا ہے۔

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ میں جس کا کچھ حصہ پیر کی رات سامنے آیا ہے کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کو تیئس فروری دوہزار اکیس کے بعد سے ایران سے اکٹھا کئے جانے والےڈیٹا  تک رسائی نہیں ہے ۔

 

ٹیگس