Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • تہران آئل ریفائنری میں دھماکے نہیں ہوئے

فائر فائٹروں کی انتھک محنت کی وجہ سے آگ کے شعلے ڈیزل کے دیگر ٹینکوں تک نہیں پہنچ سکے۔

تہران میں فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال ملکی نے فارس نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے آئل ریفائنری کے ڈیزل ٹینکوں میں دھماکوں سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف ڈیزل ٹینکوں میں آگ لگ گئی جس پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے کام میں 140 فائر فائٹروں نے فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیوں کی مدد سے آگ کو پھیلنے نہیں دیا اور ان کی اسی محنت کی وجہ سے آگ کے شعلے ڈیزل کے دیگر ٹینکوں تک نہیں پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ کل شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب تہران آئل ریفائنری کے ڈیزل کے ایک ذخیرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بیس ہزار بیرل ڈیزل جل کر تباہ ہوگیا۔ تاہم  آتشزدگی  کے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تہران آئل ریفائنری کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر شاکر خفائی نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعےکی  وجوہات کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹیگس