ایران، نان پیٹرولیئم اشیا کی پیداوار میں حیران کن اضافہ
ایران نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرون ملک جڑی بوٹیوں کی 500 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی ہیں۔
ایران میں رواں سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں اب تک 400 ہزار ٹن جڑی بوٹیوں کی پیداوار کی گئی ہے جن میں سے 100 ہزار ٹن سے زائد بیرون ملک برآمد کی جا چکی ہے جس کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ زارعت میں جڑی بوٹیوں کے منصوبے پر کام کرنے والے "حسین زینلی" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران، ملک میں مجموعی طور پر 250 ہزار ایکڑ اراضی پر جڑی بوٹیوں کی کاشت ہوئی ہے اور اب تک پر 400 ہزار ٹن پودوں کی کٹائی ہو چکی ہے۔
حسین زینلی نے کہا کہ سب سے زیادہ برآمد ہونے والے پودھوں میں زعفران، گلاب اور انواع اقسام کی جڑی بوٹیاں شامل ہیں جن کو افغانستان، اسپین، ہانک کانگ اور نیدرلینڈز سمیت مختلف ایشیائی و یورپی ملکوں کو برآمد کیا گیا ہے۔
ایران کے صوبے گلستان کے شہر گنبد کاؤس میں تعینات محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ رواں سال کے دوران، اس علاقے میں ایک ہزار 44 ایکڑ کے رقبے پر جڑی بوٹیوں کی کاشت ہوئی جن میں ایلوویرا، زیرہ اورسونف کے پھولوں کی کاشت کو نمایاں مقام حاصل ہے۔
واضح رہے کہ شمالی صوبے گلستان میں 3 لاکھ 70 ہزار کی آبادی والے شہر گنبد کاؤس میں 1 لاکھ 60 ہزار مربع ایکڑ رقبے پر جڑی بوٹیوں اور صحت افزاء پودوں کی کاشت ہوتی ہے۔