نیٹو اور جی سیون کو کوئی برتری حاصل نہیں ہے : خطیب زادہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و سیکورٹی کا علمبردار و محافظ ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے میں امن و سیکورٹی کا علمبردار قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ نیٹو اور جی سیون علاقے میں المناک ماضی کے حامل ہیں اور انھیں کوئی برتری حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسروں کو نصیحت کریں ۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیٹو اور جی سیون کے حالیہ اعلامیے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تہران کے خلاف ان کے الزامات کو مسترد کردیا ۔
سعید خطیب زادہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے علاقے میں نیٹو اور جی سیون کی بدترین اور المناک تاریخ ہے اور انھیں ایسی کوئی برتری حاصل نہیں کہ وہ دوسروں کو نصیحت کریں خاص طور سے ایران کو کہ جو علاقے میں امن و سیکورٹی کا محافظ ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نقصان اٹھانے والے اور تخریبی فریق دونوں کو برابر سمجھنا غلط اور سیاسی رویہ ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیٹو اور جی سیون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں ۔