Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کونسل کی ایران مخالف رپورٹ سیاسی ایجنڈے پر مبنی ہے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کیجانب سے ایران مخالف رپورٹ کے رد عمل میں کہا کہ یہ دستاویز بالکل سیاسی ایجنڈے پر مبنی ہے اور بڑے پیمانے پر غلط معلومات اور بیانات پر مشتمل ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اسماعیل بقائی ہامانہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے پوری طرح پُرعزم ہے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے اور اسی کی بنیاد پر کل اس نے انسانی حقوق کی کمیٹی کو سول اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد نامے پر عمل درآمد سے متعلق اپنی چوتھی قومی رپورٹ پیش کی۔

بقائی ہامانہ نے کہا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی حقوق کا احترام کرنے، غیرجانبداری سے کام  لینے اور انسانی حقوق کے امور سے متعلق دوہرے معیار کے خاتمے سمیت انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے نمٹنے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں ۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ ایرانی عوام نے سابق ​​امریکی حکومت کی یکطرفہ اور سفاکانہ اقدامات جسے ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا گیا تھا بھرپور مزاحمت  کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت بھی سابق حکومت کی غیر انسانی اور غیر قانونی راستے پر گامزن ہے جو بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔

بقائی ہامانہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حامی ممالک کو جو واشنگٹن کے یکطرفہ اور جبری اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔

ٹیگس