Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کے دو خلائی سیارچے، روانگی کے لیے تیار

ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے خلائی سیارچوں کی ناکامی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، محمد جواد آذری جہرمی نے بتایا کہ مصنوعی خلائی سیارچوں، ’پارس ایک‘ اور ’ناہید‘ کو خلا میں بھیجنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیارچوں کو خلا میں تاحال روانہ نہیں کیا گیا ہے لہذا ناکامی کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ آذری جہرمی نے کہا کہ مذکورہ خلائی سیارچے، ایران کے خلائی ادارے کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جو ان سیارچوں کو خلا میں بھیجنے کا ذمہ دار ہے۔

ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایران کے خلائی پروگرام کے خلاف امریکی پابندیوں کے بعد، رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں، خلائی پروگرام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ٹیگس