Jun ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • شام میں غیر ملکی فوجیوں اور دہشت گردوں کی موجودگی پر ایران کا انتباہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے شام کے بعض علاقوں میں غیر ملکی فوجیوں اور علیحدگی پسند نیز دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر سخت انتباہ دیا ہے۔

انہوں نے شام کی مرکزیت میں مشرق وسطی کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تشکیل پانے والے اجلاس سے اپنے خطاب میں شام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور اس ملک کے بعض علاقوں میں غیر ملکی فوجیوں اور علیحدگی پسند نیز دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے نتیجے میں اس ملک میں پائے جانے والے عدم استحکام پر سخت خبردار کیا ہے اور کہا کہ اس سے علاقائی و عالمی سطح امن و استحکام سے متعلق منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ شام کی تعمیرنو یا پھر پناہ گزینوں کی واپسی کو آئیںی کمیٹی کے کاروائی میں ہونے والی پیشرفت سے مربوط قرار دیئے جانے سے صرف شامی عوام کے لئے مزید مسائل ہی پیدا ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ شام کے بحران کو صرف بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور دیگر ملکوں کی مداخلت سے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔

ٹیگس