Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کو ناکام بنادیا ہے: صدر روحانی

صدر ایران حسن روحانی نے کہا ہے کہ استقامی معیشت کے ذریعے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ بدترین دباؤ کے باوجود ملکی برآمدات کو چالیس ارب ڈالر کی سطح سے نیچے نہیں آنے دیا گیا اور زرمبادلہ کی آمدنی پر امریکی حملے کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ استقامی معیشت کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایران تن تنہا اقتصادی جنگ میں کامیاب رہا۔

صدر ایران نے کہا کہ پچھلے تین برس کے دوران، تمام تر دباؤ کے باجود کسی بھی صوبے میں ترقیاتی کام نہیں رکا بلکہ ریل، روڈ اور ڈیم جیسے بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہوا ہے، نئے اسپتال اور مکانات بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ملکی ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے مقابلے میں ایران کی کامیابی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں۔

ٹیگس