Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران خطے میں اہم اور کلیدی کردار کا حامل ہے: ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے منجملہ افغانستان کے بحرانوں کے حل میں فیصلہ کن کردار کا حامل ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے افغانستان کے بحران کے حل میں اسلام آباد اور تہران کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلا شک اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں قیامِ صلح کے عمل میں اہم کردار رکھتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست ایران اور پاکستان پر اثر پڑتا ہے۔

افغانستان کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے نمائندے نے افغانستان میں قیام صلح کے لئے تہران اسلام آباد اور کابل کی سہ فریقی نشستوں کی تجویز پیش کی تھی جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران یقینی طور پر اس عمل میں ایک اہم کردار کا حامل ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں قیام امن کی غرض سے ایران کی جد و جہد کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے فروغ اور افغانستان میں قیامِ صلح کے عمل کے لئے مشترکہ جد و جہد پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان کی بد امنی، ایران و پاکستان دونوں ممالک کے لئے منفی اثرات کی حامل ہے۔

ٹیگس