Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکیوں پر ہونے والے حملوں میں ایران ملوث نہیں: ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے نام اپنے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ ایران،عراق میں امریکی تنصیابات یا ان میں کام کرنے والے امریکیوں پر ہونے والے حملوں میں بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر ملوث نہیں ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کے صدر کے نام اپنے ایک مراسلے میں ایران پر عائد کئے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران مختلف گروہوں کی جانب سے عراق میں امریکی تنصیابات اور اسی طرح امریکیوں پر ہونے والے حملوں میں کسی بھی طور ملوث نہیں ہے۔اس لئے اس قسم کے حملوں میں ایران کو ملوث کرنا صحیح نہیں ہے۔

ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ امریکہ اس قسم کے الزامات عائد کر کے در اصل علاقے میں اپنی غیر قانونی اور خفیہ سرگرمیوں اور علاقے کے امن و امان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے اپنے غیر قانونی اقدامات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانا  چاہتا ہے لیکن امریکہ کی یہ سازش بھی ناکام ہو جائے گی۔

ٹیگس