ایرانی ویکسین کی ڈیمانڈ بڑھ گئی
ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی طرح کے ویکسین تیار کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضا شانہ ساز نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات کے پیش نظراس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملکی ضروریات پورا کرنے کے بعد ہی ایرانی کورونا ویکسین دیگر ممالک کو فروخت کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہمیں بڑے پیمانے پرپیداواری مرحلے میں داخل ہونا پڑے گا۔
ڈاکٹر محمد رضا شانہ ساز نے کہا کہ ویکسین کی تیاری ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ایران اب ویکسین تیار کرنے والے 6 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران میں گزشتہ 16 ماہ سے ایرانی ویکسین کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی طرح کے ویکسین تیار کئے ہیں جن میں سے کوو ایران برکت ویکسین اور نورا ویکسین کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے۔ ایران کے اس اقدام کو عالمی برادری نے بھی خوب سراہا ہے۔