Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • طالبان کو عالمی حمایت حاصل نہیں: افغان وزیر خارجہ

افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف اتمر نے بھی تہران میں بین الافغان مذاکرات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا ہے

افغان وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں بین الافغان اجلاس کابل کے مشورے سے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلوص نیت کے ساتھ منعقد ہوا۔

تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شانگھائی تعاون تنظیم کے افغانستان سے متعلق رابطہ گروپ کے اجلاس کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں تہران، ماسکو اور دوحہ میں ہونے والے اجلاس کو کابل حکومت کی حمایت حاصل تھی اور طالبان کی جانب سے ابھی بھی قیام امن کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے-

حنیف اتمر نے تاجیکستان میں افغانستان سے متعلق شانگھائی تعاون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو یہ جان لینا چاہئے کہ ان کے ظالمانہ اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر کوئی حمایت یا پشتپناہی حاصل نہیں ہے بلکہ عالمی برادری کی جانب سے ان کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس