افغان حکومت اور طالبان کے مذاکراتی وفود کے اراکین نے دوحہ میں ملاقات کی اور بین الافغان مذاکرات میں تیزی لانے اور اسے جاری رکھنے پر زور دیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے افغانستان میں طاقت کے بل پر کسی حکومت کی تشکیل سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اور یہ پاکستان کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوگی۔
افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف اتمر نے بھی تہران میں بین الافغان مذاکرات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا ہے
اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے پاکستان سمیت سبھی پڑوسی ملکوں سے تعلقات کے فروغ اور استحکام کو تہران کی ترجیحات میں قرار دیاہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے تہران میں بین الافغان اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے بارے میں ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
سینیر افغان رہنما اور سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے ایران کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
طالبان نے ایران افغانستان مشترکہ سرحد پر واقع گزرگاہ اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
جنوبی ایشیا کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر اور ایران کے نائب وزیر خارجہ سید رسول موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جتنے بھی مسائل و مشکلات جاری ہیں وہ اس ملک میں امریکہ کی فوجی موجودگی کی یقینی شکست کا نتیجہ ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ تہران افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔