Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان اور پائیدار امن و سلامتی کے زیر عنوان آن لائن کانفرنس؛ امریکا نے افغانستان کو بے پناہ نقصان پہچایا ہے' علی اکبر ولایتی

عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکریٹری نے سرکردہ افغان دانشوروں اور عمائدین سے دشمن کی شازشوں کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے-

افغانستان اور پائیدار امن و سلامتی کے زیر عنوان آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے افغان دانشوروں پر زور دیا کہ وہ پوری ہوشیاری کے ساتھ دشمن اور اغیار کی سازشوں اور چالوں کو ناکام بنادیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تاریخ سامراجی طاقتوں کے خلاف استقامت اور مزاحمت سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام شروع ہی سے بیرونی قبضے اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے آئے ہیں اور مشرق و مغرب کی ہتھیار بند فوجوں کو ناکو چنے چبوائے ہیں۔

عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکریٹری نے کہا کہ افغان مجاہدین نے اپنی بہادری اور قربانیوں کے ذریعے آزادی، استقامت اور مزاحمت کا پرچم آج تک بلند رکھا ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے افغانستان پر بیس سال تک جاری رہنے والی امریکی لشکر کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر قبضے کے دوران ترقی و پیشرفت کے بجائے اس ملک کو بے پناہ نقصان پہچایا ہے اور اب ذلت آمیز طریقے سے مجاہدین کے ملک کو چھوڑ کر بھاگ رہا ہے۔

عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے افغان قوم کے درمیان اتحاد اور برادری کی تقویت کا خواہاں رہا ہے۔

ٹیگس