Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  •  ٹوکیو اولمپک میں ایرانی کھلاڑی کی عمدہ کارکردگی

ایران کی قومی کشتی رانی کی ٹیم کی خاتون کھلاڑی، ٹوکیو اولمپک میں روئنگ کشتی رانی کے مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔

ایران پریس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی خاتون کھلاڑی نازنین ملائی نے  ٹوکیو اولمپک میں جمعہ کے روز خواتین کی کشتی رانی اور پارو مارنے کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس خاتون ایرانی کھلاڑی کا مقابلہ بیلاروس، امریکہ، پیراگوئه، سوڈان  اور نائیجریه کی خاتون کھلاڑیوں سے ہوا تاہم ایرانی کی خاتون کھلاڑی نے 7 منٹ 59 سیکنڈ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

کشتیرانی کے مقابلوں میں امریکہ نے پہلی، بیلا روس نے دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح نازنین ملائی اپنی مخالف کھلاڑیوں کے ساتھ کوارٹر فائنل میں مقابلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر برائے کھیل مسعود سلطانی  بروز بدھ  ٹوکیو نارائٹا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچے جہاں جاپان میں تعینات ایرانی سفیرمرتضی رحمانی موحد نے ان کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی کھیل دستے کا پہلا گروپ 12 جولائی کو 32 ویں اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے جاپان روانہ ہوا، جس میں ایرانی کھیل دستے کے سربراہ اور دیگر ممبران بھی شامل ہیں۔

ٹیگس