Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک، ایرانی کھلاڑی روونگ کے سیمی فائنل میں

روونگ کی ایرانی کھلاڑی نازنین ملائی ٹوکیو اولمپک کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

قومی کشتی رانی ٹیم کی رکن نازنین ملائی نے کوارٹر فائنل میں میکسیکو، نیوزی لینڈ، سوئزر لینڈ ، نامیبیا اور چین کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے آٹھ منٹ سات سیکنڈ اور بتیس میلی سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی اور سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ روونگ یا کشتی رانی کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ اور سوئزرلینڈ پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹیگس