خلیج فارس میں کشتیوں کو پیش آنے والے واقعات مشکوک ہیں : ایران
Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس میں مختلف کشتیوں کو پیش آںے والے حالیہ حادثات کو مشکوک قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں امن و سلامتی کی برقراری سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس علاقے سے عبور کرنے والی کشتیوں اور بحری جہازوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد دینے کیلئے آمادہ و تیارہے۔
یاد رہے کہ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب 4 کشتی حادثے کا شکار ہوئے اور وہ آوٹ آف کنٹرول ہو گئیں۔ اسی طرح فجیرہ بندرگاہ کے قریب بھی ایک کشتی کو حادثہ پیش آنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔