صدر ابراہیم رئیسی کی صدارت میں پہلا اعلی سطحی اجلاس، رئیسی: محرم اور تعلیمی سال کے پیش نظر لازمی کورونا پروٹوکول تیار کیا جائے
Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد آج پہلے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ہے۔
قومی انسداد کورونا کمیٹی کے ماہرین کا اجلاس بدھ کو صدر ابراہیم رئیسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کورونا کی پانچویں لہر پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔
صدر ابراہیم رئیسی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کی آمد اور تعلیمی سال کے آغاز کے پیش نظر لازمی پرٹوکول تیار کریں۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے قومی ویکسینشن مہم کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ بھی صدر ابراہیم رئیسی کو پیش کی گئی۔