صیہونی حکومت روبہ زوال اور سقوط کے دھانے پر ہے
صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کے لئے ہرچيز تیار ہے، صیہونیوں کی ایک حماقت سے مستقبل کی جنگ میں ان کے کشتوں کے پشتے لگ جائيں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرحسین سلامی نے حزب اللہ کے نائـب سربراہ شیخ نعیم قاسم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اپنے ایک بیان میں حزب اللہ کی ہوشیاری اور پائیداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کا وقار اور سلامتی کی ضامن ہے، ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے چونکہ میدان جہاد میں ظہور کیا اور میدان جہاد میں رشد و نمو پائی ہے لہذا صیہونی دشمن بخوبی حزب اللہ کی طاقت و توانائی سے واقف ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم استقامتی محاذ کی تقویت اور فروغ کا مشاہدہ کررہے ہيں جبکہ اس کے مقابلے میں صیہونی دشمن کے حوصلے پست ہوتے جارہے ہیں اور وہ تیزی کے ساتھ زوال پزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سوشل میڈيا اور نفسیاتی حربوں کے ذریعے وہ صورتحال کو اس کے برعکس ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس موقع پر حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ لبنان کے عوام حزب اللہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عوامی حلقوں میں حزب اللہ کی پوزیشن نے دشمن کو بری طرح سے مایوس اور ہراساں کردیا ہے۔