Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • ہمیں سمندر میں دشمن کا مقابلہ کرنے میں کوئی تشویش نہیں ہے: ایڈمیرل عباس غلام شاہی

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے یکم زون کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں دشمن کا مقابلہ کرنے میں ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے۔

 ایڈمیرل عباس غلام شاہی نے منگل کی صبح ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سمندر میں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے فرنٹ لائن پر ہیں اور حساس ترین مقام آبنائے ہرمز ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں دشمن کی عملی دھمکیوں پر تشویش نہیں ہے اس نے جنگ کو میڈیا وار اور نفسیاتی جنگ کی جانب موڑ دیا ہے۔

ایڈمیرل غلام شاہی نے کہا کہ ہمارے دشمن دنیا کو جھوٹی خبروں کے ذریعے بے چین کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی مکمل آمادگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور سیکورٹی کے سلسلے میں ہم نہایت اچھی تیاری کر چکے ہیں۔ ایڈمیرل غلام شاہی نے کہا کہ دشمن ایرانی بحریہ سے وحشت میں ہے اور یہی چیز اس بات کا باعث ہے کہ اس نے اپنی توجہ ہارڈ وار سے سافٹ وار کی جانب موڑ لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز، دنیا کا تازہ ترین موضوع ہے اور ہماری مقابلہ آرائی کا محاذ سمندر ہے اور سمندر میں سب سے زیادہ حساس علاقہ آبنائے ہرمز ہے ۔

 

ٹیگس