Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں فارسی کی چھے کتابوں کی رونمائی

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں فارسی زبان کی چھے جدید کتابوں کی رونمائی کی گئی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں فارسی زبان کی چھے جدید کتابوں کی تقریب رونمائی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل قونصلر، فارسی و ہندی زبانوں کے پروفیسر اور طلبہ بھی موجود تھے ۔

’’سرزمین ما‘‘ نام کی کتاب،  فارسی زبان ہندوستانی شعراء کے بچوں سے متعلق اشعار پر مشتمل ہے۔ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق شعر و شاعری کا یہ مجموعہ نو فارسی زبان ہندوستانی شعراء کے تخلیقی اشعار کا مجموعہ ہے۔

ایک اور کتاب کا نام ’’نقاشی خدا‘‘ ہے اور یہ کتاب عصر حاضر کے معروف ایرانی ادیب و شاعر علی رضا قزوہ کی تخلیق ہے جو انہوں نے فارسی زبان میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے لکھی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق ایک کتاب، ایک ہندوستانی معصوم بچے کی شہید جنرل قاسم سلیمانی سے بے پناہ عقیدت و محبت کی داستان پر مشتمل ہے اور ہندی اردو اور انگریزی زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی ہو چکا ہے اور اسے کتاب گھر دہلی کے تعاون سے شائ‏ع کیا گیا ہے۔

 فارسی کی چھے جدید کتابوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر بعض ہندوستانی شعراء نے سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی شان میں اپنے اشعار کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

ٹیگس