Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • جاپان کے وزیر خارجہ تہران کے دورے پر

جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی ایران کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی غرض سے تہران پہنچے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق تہران میں واقع جاپانی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اپنے وزیر خارجہ کی تہران آمد کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ توشی میتسو موتیگی ایران کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات میں تہران ٹوکیو دوطرفہ تعاون اور مغربی ایشیا کے مسائل سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کریں گے۔

اس سے قبل ایران کے ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر جاپانی وزیر خارجہ اتوار کو دو روزہ دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور جاپان کے تعلقات ہمیشہ مغربی و مشرقی ایشیا کے دو با اثر ممالک کی حیثیت سے اہم رہے اور دونوں ہی ممالک اپنی نوے سالہ سفارتی تعلقات کی تاریخ کے دوران مشترکہ مفادات کی خاطر دوستانہ تعلقات کے حامل رہے ہیں اور موجودہ دور میں بھی دو طرفہ اور کثیر جہتی مسائل میں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ جاپان کے وزیر خارجہ تہران پہنچنے سے قبل عراق کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ہفتے کے روز وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات اور مختلف منجملہ اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

 

ٹیگس