Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان  نے کی بحری تعلقات کے فروغ پر تاکید

پاکستانی بحریہ نے ایران کے ساتھ سمندری تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

پاکستانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایڈمیرل محمد امجد خان نیازی کے دورہ ایران اور ان کے ایرانی ہم منصب ایڈمیرل شہرام ایرانی سے ملاقات سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد امجد نیازی نے اس دورے کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات، سمندری شعبے اور بحر ہند میں امن و سلامتی سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے بحریہ کے سربراہوں نے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈمیرل امجد خان نیازی نے سمندری سلامتی کے تحفظ ، سمندری قزاقوں کا مقابلہ کرنے اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی گشت کیلئے ایرانی بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

پاکستانی بحریہ نے اس ملک کے بحریہ کے کمانڈر کے حالیہ دورہ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ، ایرانی بحریہ سے تعاون بڑھانے کے راستے میں ایک اہم قدم تھا۔

ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے ایڈمرل شہرام ایرانی سے ملاقات میں ایرانی بحریہ کو بین الاقوامی امن بحری مشقوں میں شرکت کی دعوت دی۔

ٹیگس