صدر رئیسی اپنی نئی کابینہ کے ہمراہ بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر پہنچے
Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
ایران کے ساتویں صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی باضابطہ طور پر اپنی نئی کابینہ کے ہمراہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پہنچے اور انکی امنگوں کے ساتھ تجدید عہد کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے صدر رئیسی کی کابینہ کے انیس میں سے اٹھارہ وزرا کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔