Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ افغانستان سے شرمناک شکست کے بعد نکلنے پر مجبور ہوا : ایران

ایران کی مسلح فوج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے شرمناک شکست کے بعد نکلنے پر مجبور ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے افغانستان میں امریکی  جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں 2 ہزار ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرکے افغانستان کی فوج کو غیر مؤثر بنادیا۔

میجر جنرل باقری نے سابق وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی اور نئے وزیر دفاع جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی کی معرفی اور الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی فوج کو غیر مؤثر بنانے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا اور امریکہ کی افغانستان کے ساتھ یہ آخری خیانت تھی جسے دنیا نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کی صورتحال میں ملکی دفاع میں توسیع بہت ضروری ہے اور دفاعی امور میں ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی بھر پورکوشش کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے دفاعی ترقی و پیشرفت کے شاندار مراحل طے کئے اور ہمیں اپنے دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

ٹیگس