Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • اسلامی مزاحمت نے اسرائیل کی نیند حرام کر دی ہے: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کے تہنیتی پیغام کے جواب میں کہا ہےکہ اسلامی مزاحمت کی طاقت نے انقلابی جوانوں کو صیہونی حکومت کے لئے ڈراونے خواب میں تبدیل کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز المنار چینل نے رپورٹ دی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے تہنیتی پیغام کا جواب دیا۔

صدر ایران سید ابراہم رئیسی کے خط میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کی جانب سے پیش کی گئی مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے خطاب میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ شجرہ طیبہ ہے جس پر آپ کی طرف سے مومن و انقلابی جوانوں کی ہدایت اور مزاحمت کے شہداء کے پاک خون کی بدولت پھل آئے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی کے پیغام میں آیا ہے کہ جتنا بھی آگے بڑھیں گے اس درخت کی برکتیں اور نعمتیں زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہیں اور یہ امید کی وہ کرن ہے جو امت اسلامیہ کے حق میں ہے اور اسلامی مزاحمت کی طاقت نے صیہونی حکومت کے لئے انقلابی جوانوں کی فرنٹ لائن کو ڈراونے خواب میں تبدیل کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں سے نیند چھین لی ہے۔

ٹیگس