Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا ویکسین کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ پہنچ گئی۔

ایران کے کسٹم شعبے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ ملک میں پہنچ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ ویکسین کی اس کھیپ میں 46 ہزار ڈوز شامل ہیں۔

مہرداد جمالی ارونقی نے ارنا سے گفتگو میں بتایا کہ کورونا ویکسین کی یہ سب سے بڑی کھیپ جس میں 46 ہزار ڈوز شامل ہيں، جمعے کی شام 3 بجکر 12 منٹ پر ملک داخل ہوئی۔

یہ چین کی سینوفارم ویکسین ہے۔

 

ٹیگس