Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • پاسداران انقلاب نے سمندری پریڈ کر کے سامراج کے خلاف ڈٹے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا

خلیج فارس میں پاسداران انقلاب اسلامی کی جنگی کشتیوں نے پرشکوہ پریڈ انجام دی۔

سنیچر کو ایران میں سامراج کے خلاف مجاہدت کا قومی دن منایا گیا۔ اس مناسبت سے ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی ایران میں خلیج فارس کے ساحلوں پر مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔

اسی مناسبت سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ نے خلیج فارس میں جنگی کشتیوں کی پریڈ کا اہتمام کیا۔ اس پرشکوہ پریڈ میں ایک سو پچاس جنگی کشتیوں نے حصہ لیا۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبے کے سیکنڈ ریجن کے کمانڈر سردار رمضان زیراہی نے بتایا ہے کہ جنگی کشتیوں کی یہ پریڈ، دلوار تنگستان کے ساحلی سمندری علاقوں میں کی گئی جو سامراج کے خلاف مجاہدت کے دوران شہید ہونے والے عظیم مجاہد آزادی، شہید رئیس علی دلواری کا آبائی علاقہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شہید رئیس دلواری کے یوم شہادت کے موقع پر ہر سال پورے ایران بالخصوص صوبہ بوشہر میں سامراج کے خلاف مجاہدت کا قومی دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جس طرح اپنے زمانے میں شہید رئیس دلواری نے اپنی بے مثال شجاعت و دلیری سے برطانوی سامراج کو شکست دی تھی اسی طرح آج اس سرزمین کے فرزند اور سپاہی خلیج فارس میں دشمنوں کو شکست دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

ٹیگس