Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکی طاقت اور بالادستی اب زوال پذیر ہو چکی ہے: اسپیکر ایران

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکہ کی بالادستی اور طاقت اب زوال پذیر ہو چکی ہے اور اسے افغانستان کی صورتحال نے ثابت کر دیا ہے۔

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے افغانستان کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے تجزیہ نگار اس نتیجے تک پہنچ چکے ہیں کہ افغانستان سے امریکی فوج کا ذلت آمیز فرار اس کی بین الاقوامی طاقت اور بالادستی کے زوال کی نشانی ہے۔

پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت کا ملک چھوڑ کر بھاگ جانا، طالبان کا کسی مشکل کے بغیر ملک پر قابض ہوجانا دراصل، امریکہ کی بیس سالہ فوجی موجودگی اور اس کی کٹھ پتلی حکومتوں کی کارکردگی سے عوامی ناراضگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سے واضح ہوگیا کہ ملک کی ترقی اور پیشرفت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بعض افغان عہدیداروں کا امریکہ پر بھروسہ کرنا، ایک اسٹریٹجک غلطی تھی۔

ٹیگس