صدر ایران کا جلد ہی دورۂ تاجکستان، شنگھائی اجلاس کے سبب ایرانی وزیر خارجہ کا ہندوستان دورہ ملتوی
Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
صدر جمہوریہ ایران سید اہراہمی رئیسی شنگھايی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شامل ہونے کے ارادے سے تاجکستان کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز ورچوئل پریس کانفرنس میں صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی کے تاجکستان دورے کی اطلاع دی ہے۔
سعید خطیب زادہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کے ہندوستان دورے کے بارے میں میڈیا میں آئی خبروں کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ ایجنڈے میں تھا لیکن شنگھائی اجلاس، صدر جمہوریہ ایران کے دورہ تاجکستان اور خارجہ پالیسی سے مربوط کئی اہم اجلاس جیسے آپس میں مربوط کئی موضوعات ہونے کی بنا پر، یہ دورہ نہیں ہو پایا لیکن یہ دورہ جلد ہی نئے شیڈیول کے تحت انجام پائے گا۔