Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو عدالت میں پہونچانا ایران کی اٹل پالیسی ہے: وزیر خارجہ عبد اللھیان

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے شہید سلیمانی کے قتل کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں  کھڑا کرنا، تہران کی قطعی پالیسی قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر لفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے معاملے کے لئے تشکیل کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ اس معاملے کی پیروی جاری رکھنا، ایران کی قطعی پالیسی ہے یہاں تک کہ انکے قتل کے ذمہ دار سرکاری دہشتگرد عدالت کے حوالے ہوں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اس معاملے کی پیروی کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور پورے عزم کے ساتھ اس معاملے کی پیروی کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی گزشتہ برس 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے باہر امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ شہید قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد پہنچنے تھے۔

 

ٹیگس