Sep ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے تعلق سے ایران، پاکستان، روس اور چین میں ہوا اہم اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ افغانستان کے تعلق سے ایران، پاکستان، روس اور چین کے درمیان چارجانبہ اجلاس میں اچھا اتفاق ہوا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے چار جانبہ اجلاس کے تعلق سے کہا اچھا اتفاق ہوا ہے جسکے بارے میں کچھ ہی گھنٹوں میں وزراء کا بیان سامنے آئے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران، روس، چین اور پاکستان کے چار جانبہ اجلاس کے نتیجے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا: گذشتہ کچھ دنوں سے ان چاروں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان افغانستان کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی جس کا سلسلہ کل چاروں ملکوں کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے پہلے اور بعد بھی جاری رہا۔

انہوں نے کہا ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللھیان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روسی، چینی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں معاہدے کی شقوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا، جس کے بارے میں بعد میں بیان جاری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں جن نکات پر چاروں وزراء کے درمیان اتفاق ہوا ہے، اس کا ذکر بیان میں ہوگا۔

 

ٹیگس