صدر ایران کی بے نظیر خدا حافظی+ ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے تاجکستان کا کامیاب دورہ کیا۔
تاجکستان کے عوام نے صدر ایران کا بے نظیر استقبال کرکے یہ ظاہر کر دیا کہ وہ ایران سے کتنی محبت کرتے ہیں۔
ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر ابراہیم رئيسی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان کے سہ روز دورے کے خاتمے کے بعد واپس تہران پہنچ کر کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی باقاعدہ رکنیت ایک سفارتی کامیابی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائي تعاون تنظیم کی رکنیت کا مطلب ، اسلامی جمہوریہ ایران کا ایشیا کے معاشی بنیادی ڈھانچے سے جڑ جانا ہوگا اور وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کو جلد از جلد اس کا جائزہ لینا اور ضروری کاغذات پر دستخط کرانا چاہیے ۔
انہوں نے تاجیکستان کے اعلی عہدیداروں سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تاجیکستان کے ساتھ معاشی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں ہمارے تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جو مسائل ہیں ان کے بارے میں خصوصی کمیٹیوں کی نشستوں میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انہيں حل کیا جائے گا ۔