ویانا مذاکرات اگلے کچھ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہونگے
Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اگلے کچھ ہفتے میں ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی خبر دی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گروہ چار جمع ایک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر نیویارک میں موجود سعید خطیب زادہ نے جوہری معاہدے سے مربوط مذاکرات کے پھر سے شروع ہونے کے بارے میں کہا: ہر اجلاس کے لئے پہلے سے ہماہنگی ضروری ہوتی ہے، جیسا کہ پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ ویانا مذاکرات آئندہ کچھ ہفتوں میں شروع ہونگے جسکی اطلاع گروہ چار جمع ایک کو دی جا چکی ہے۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے ضروری ہے کہ وزارت خارجہ کی ٹیم مذاکرات کے خد و خال (ڈھانچہ) طے کرے۔