Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے ہمیشہ جوہری معاہدے کی حمایت کی: گوتریش

ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی صورتحال اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

انتونیو گوتریش سے ہونے والی ملاقات میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرلز کے مابین تعلقات قریبی اور دوستانہ رہے عالمی سطح پر امن و صلح کبی برقراری کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔

حسین امیرعبداللهیان نے اس موقع پر کہا کہ ایران اقوام متحدہ  کے جدت عمل کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ  کےغیر جانبدارانہ اور منصفانہ موقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خطے میں اقوام متحدہ کا سنجیدہ اور تعمیری کردار پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہا کہ اقوام متحدہ کو فلسطین سے لے کر شام اور یمن اور افغانستان تک ہر جگہ ایک منصفانہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ فلسطین میں انسانی صورتحال کئی دہائیوں کے بعد بھی قابضین کی کارروائیوں اور صہیونی حکومت کے جرائم کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے اور اس کا حتمی حل ریفرنڈم  ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اقوام متحدہ  نےماضی میں غیر  ذمہ دارانہ کردار ادا کیا تاہم مجھے امید ہے کہ آپ کے دور میں ایسا نہیں ہو گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے شام کی صورتحال  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے کچھ علاقے غیر ملکی قبضے میں ہیں۔ اورجہاں تک یمن کا تعلق ہے ، یہ انسانیت سوز محاصرہ ختم ہونا چاہیے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ امریکہ، اقوام عالم  پر پابندیو ں کے ہتھکنڈے کو استعمال کرتا ہے اور امریکہ دہشت گردی کو اپنے  سیاسی مقاصد اور مفادات کیلئے استعمال کرتا ہے اور اس کی زندہ مثال  جنرل قاسم سلیمانی کا بزدلانہ قتل ہے۔

اس موقع پراقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  میں کئی دہائیوں سے ایران کو جانتا  ہوں اور مختلف عہدوں میں رہتے ہوئے میں ایران کے دورے کر چکا ہوں ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امریکی انخلا کو مسترد کرنے میں اقوام متحدہ کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے گوتریش نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جوہری معاہدے کی حمایت کی ہے۔

ٹیگس