ایران سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران، سفارتی کوششوں کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور نیک نیتی کا جواب نیک نیتی سے دینے کا قائل ہے۔
حسین امیر عبداللهیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کو ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے دوران 50 سے زائد ملکوں کے اعلی حکام، نمائندوں، سفارتکاروں، صحافیوں اور اہم شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں میں ایران کے موقف کو بیان کیا۔